بیت المقدس ۔21 اپریل: اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غربِ اردن میں فلسطینیوں پر تشدد اور ان کے ایک مکان کو نذر آتش کرنے کے الزام میں چھے یہودی آبادکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی شین بیت نے ان گرفتار افراد کو ایک یہودی دہشت گرد سیل کا حصہ قرار دیا ہے۔زیرحراست افراد میں ایک فوجی اور دو کم عمر یہودی بھی شامل ہیں۔انھوں نے 2015ء میں مغربی کنارے کے قصبے دوما میں ایک فلسطینی خاندان کے مکان کو نذرآتش کرنے کے واقعے کی نقل کرتے ہوئے اسی انداز میں ایک اور مکان کو جلانے کی کوشش کی تھی۔