یمن میں داعش کے کمانڈر جلال بلعید المرقشی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔  ذرائع کے مطابق بلعید کو امریکا کے بغیر پائلٹ طیارے نے تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدن کے مشرقی علاقے ابین میں نشانہ بنایا۔

ایک الگ کارروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چھے افراد مشرقی یمن کے علاقے شبوہ کی الروضہ ڈائریکٹوری میں بظاہر امریکا کے جاسوسی طیارے کے حملے میں مارے گئے۔