سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کو تمام سہولیات پیش کرے گا۔

جمعرات کے روز ریاض میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ایران کی دشمنانہ پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ” اسلام تو درگزر، محبت اور رواداری کا مذہب ہے… اور داعش تنظیم جو کچھ کررہی ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں”۔

شامی مذاکرات کے حوالے سے عادل الجبیر نے باور کرایا کہ جنیوا میں شامی حکومت کے وفد نے امن مذاکرات میں کسی قسم کی سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا۔