دبئی: سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ ملکر شام میں کسی بھی زمینی کارروائی کے لئے تیار ہے۔

اس امر کا انکشاف انہوں نے ‘العربیہ’ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جنرل عسیری، یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عربی اتحادی فوج کے ترجمان بھی ہیں، نے بتایا یمن کی آئیںی فوج صنعاء داخل ہوا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا یمنی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لئے دارلحکومت آنے والوں راستوں پر اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔