جدہ: سعودی وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور فلاحی انجمنوں کو انتباہ دیا ہے کہ کوئی بھی بیرون ملک بغیر اجازت فلاحی ادارہ قائم نہیں کرسکتا ۔ کسی کو بھی اسکی اجازت نہیں جو بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف کارروائی ہو گی۔ 

 تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت تمام شہریوں،فلاحی اداروں وتنظیموں پر یہ پابندی عائد کی ہوئی ہے کہ بیرون مملکت کسی بھی قسم کی فلاحی سرگرمی کنگ سلمان سینٹر برائے امدادی خدمات کے سوا کوئی بھی نہیں کر سکتا، اگر کوئی انجمن یا ادارہ یا فرد فلاحی خدمات کیلئے بیرون مملکت کوئی ادارہ قائم کرنا چاہتا ہو تو اسے متعلقہ اداروں سے اسکی پیشگی اجازت لینا ہوگی ورنہ مواخذہ ہو گا اور مقررہ سزادی جائیگی۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کر کے تاکیدکی ہے کہ کنگ سلمان سنٹر برائے امداد و انسانی خدمات میں وہ واحد ادارہ ہے جو بیرون مملکت امدادی خدمات انجام دے سکتا ہے ، علاوہ ازیں شامی بھائیوں کی نفرت کیلئے قائم قومی ادارہ بھی اسکا مجاز ہے۔ وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر محمد ایمرعول نے واضح کیا ہے کہ جو انجمن یا ادارہ امدادی خدمات پیش کرنا چاہے اسے متعلقہ ممالک اور حکومتوں سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ متعلقہ ملک کے قوانین اور ہدایات کی پابندی کرے اور کسی بھی صورت میں مملکت کی جگہ رہنمائی کا باعث نہ بنے۔