لیبیا کے قصبے الزنتان میں جمعرات فوج کے ایک تربیتی مرکز میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق الزنتان میں بارود سے بھرے ٹرک کو فوجی مرکز میں دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔شدید زخمیوں کو نزدیک واقع شہر مصراتہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔