منشی نول کشور اسمارک سمیتی لکھنؤ کے زیراہتمام سڑک تحفظ بیداری مہم پر سیمینار کا انعقاد

لکھنؤ:منشی نول کشور اسمارک سمیتی لکھنؤ کے زیر اہتمام سڑک تحفظ بیداری مہم کے ذریعہ ایک سیمینار کاانعقاد بھارتیہ بالیکاگرلس انٹر کالج حضرت گنج لکھنؤمیںہوا ۔ سیمینار کی صدارت فر حا سروش ، جبکہ نظامت کے فرائض عاطف حنیف نے انجام دئے ۔ سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن ڈاکٹر شاداب عالم ، و مہمان ذی وقارکی حیثیت سے بھارتیہ بالیکاگرلس انٹر کالج حضرت گنج کی پرنسپل ریتا ٹنڈن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں فر حا سروش نے کہا کہ ٹریفک اصول جو ہم پر حکومت نے نافذ کیا ہے ۔ یہ نہ صرف ایک قانون ہے ، بلکہ اس کے ایک ایک اصول ہماری زندگی کے محافظ کے ضامن ہیں۔اس پر عمل کرنے میں ہمیں لاپر واہی نہیں کرنی چاہئے، اس لئے ٹریفک کے اصول کو صحیح طریقے سے اپنا ئیں۔ہم لوگ ابھی طالب علمی کی زندگی سے گزر رہے ہیں ، پڑھ لکھ کر ملک اور گھر والوں کے لئے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔اس کی اہمیت وا فادیت کو سمجھتے ہو ئے ٹریفک کے اصول کو اپنا ئیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شاداب عالم نے کہا کہ سڑک تحفظ عوامی بیداری مہم یہ حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے ، اس کی تعمیل ہمیں کرنی چاہئے ، اس سے سڑک حادثات سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ مہمان ذی وقار ریتا ٹنڈن نے کہا کہ اسکول ، کالج میں سڑک تحفظ عوامی بیداری مہم کا مقصد ہے ، کیوں کہ طلباء وطالبات ایک بہتر پیغام دینے کے ذرائع ہیں ، خاص کر نئی نسل کو بیدار کرنا یہ ایک انتہائی ضروری قدم ہے ، لہذا طلباء و طالبات اس پیغام کو جہاں تک ہو سکے لے جا ئیں ، انہوںنے بچوں سے کہا کہ آپ اپنے سرپرستوں اور گھر والوں کو ٹریفک کے اصول سے باخبر کرائیں ، اور انہیں بیدار کرائیں ۔ منشی نول کشور اسمارک سمیتی لکھنؤ کی کنوینر ڈاکٹر خورشید رحمن نے شکریہ کے فرائض انجام دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ہمارے بچے ملک و سماج کے مستقبل ہیں، آپ کی تر قی ملک کی تر قی ہے ، اس لئے بچوں کی ذمہ داری ہے کہ بزرگوں اور کمزوروں کا خیال رکھیں ،سڑک پار کر تے وقت تیز رفتار سے گاڑی نہ چلا ئیں ، جہاں کہیں بھی بزرگ اور کمزور لو گ نظر آئیں ، ان کی مدد کریں ، یہ بھی ٹریفک کے اصول ہیں۔ سڑک تحفظ عوامی بیداری مہم بااشتراک سڑک ٹرانسپورٹ قومی شاہراہ وزارت حکومت ہند نئی دہلی کا یہ سیمینار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ہم سڑک ٹرانسپورٹ قومی شاہراہ وزارت حکومت ہند نئی دہلی کے ممنو ن و مشکور ہیں ۔ کیوں کہ انسان کی زندگی انمول ہو تی ہے ، اور اس انمول شئی کی حفاظت بھی ہماری ہی بنتی ہے ، ہم کبھی بھی جلد بازی میں گاڑ ی تیز رفتار میں نہ چلا ئیں، اور جو ٹریفک کے اصول ہیں اس پر عمل کریں ۔ اس موقع پر، قمرجہاں ، ثانیہ ،خلیق ، ممتا یادو ، نیتو ، ریتو یادو ، وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ مو جود تھے ۔آخر میں شکر یہ کے فرائض منشی نول کشور اسمارک سمیتی لکھنؤ کی کنوینر ڈاکٹر خورشید رحمن نے ادا کیا