التفات گنج ، امبیڈ کر نگر : دوسروں کی برائیوں اور کوہتائیوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنے اندر کی برائیوں اور کوتاہیوں پر توجہ دینا چاہئے ۔ اگر آپ اپنی اصلاح کریںگے تو دوسروں کی گمراہیاں اور لاابالی پن تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائینگی۔بعض اوقات مختلف وجوہات کی بنا پر انسان کی مکمل توجہ دوسروں کی برائیوں پر ہوتی ہے۔ اس حالت میں انسان معمولاً دوسروں کی اچھائیوں اور خوبیوں سے غافل ہو جاتا ہے۔اگر یہ حالت باقی رہے تو انسان کو عیب تلاش کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور کیونکہ اس کی تمام توجہ دوسروں کے عیوب پر ہوتی ہے تو وہ اپنے آپ سے اور اپنی برائیوں سے بالکل غافل ہو جاتا ہے۔

آج یہاںپٹیل نگر، التفات گنج امبیڈ کر نگر واقع مہدی حسن ( مقادم ) کے غریب خانہ پر بعد نماز ظہرین مجلس کا آغاز جناب حسن عبا س عرف چنو اور ان کے ہمنوا کی مرثیہ خوانی سے ہوا۔ جناب اصغر صا حب التفات گنجوی نے پیش خوانی کے توسط سے اپنے مخصو ص انداز میں منظوم نذرانہ عقید ت پیش کیا ۔ مولانا محمد رضا ایلیا نے مجلس کو خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ دوسروں کی غلطیوں پر توجہ کرنے کے بجائے اپنے اوپر توجہ کرناچاہئے اور اپنی برائیاں، خامیاںدور کرنے کی فکر میں ہمیشہ رہنا چاہئے۔اگر انسان کے اندر یہ حالت پیدا ہو جائے تو اسے بالکل بھی دوسروں کی برائیوں اور ان کے عیب تلاش کرنے کے لئے فکر کرنے کی فرصت نہیں ملے گی۔

آخر میں مولانا محمد رضا ایلیا نے چہلم کے مناسب سے مصائب کو بیان کیا جسے سن کر تمام لو گوں نے گریہ کر اما م حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مجلس کے بعد انجمن عباسیہ کے نوحہ خوان جناب نایاب صاحب نے نوحہ پیش کیا ۔ بعد مجلس لوگوں کو تبرکات تقسیم کیے گئے اور نذر شہدائے کربلا کا اہتمام کیا گیا جس میں بلا تفریق مذہب و ملت لو گوں نے شرکت کی ۔