لکھنؤ : ’’جے شنکر پرساد ہال،‘‘قیصرباغ،لکھنؤمیںصوبہ اترپردیش کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی جسمیں ضلعی یونٹوںکے صدورونظماء کوبھی مد عو کیا گیا تھا اور جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بطور خاص اس میں شریک ہو ئے۔

مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پر دیش نے اپنے افتتاحی خطاب میں فر مایا کہ نہ صرف یو پی بلکہ پو رے دیش میںہجوم کے ذریعہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور قتل وغارت گری کی جارہی ہے اس سے ملک میں امن وآشتی اور آپسی بھائی چارہ کا ماحول بری طرح بگڑ رہا ہے اس طرح کی ہر کتیں ملک کو بر بادی کی طرف لے جانے والی ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ جب انگریز اپنی طاقت کے نشہ میں چور تھا اس وقت بھی جمعیۃ علماء کے لوگوں نے پوری پا مردی کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا تھا اور ہر طرح کی قربانیاں دے کر ملک کو آزاد کرایا تھا اور آزادی کے بعد ملک کی تعمیروترقی میں بھی ہمارا زبر دشت یوگدان ہے اس لئے ہم ملک کو فسطائی عناصر کے ذریعہ بر باد نہیں ہو نے دیں گے،اور انگریزوں کی طرح ان طاقتوں کو بھی ناکام کر کے ملک میں امن آشتی اور آپسی بھائی چارے کا ماحول بنائے رکھنے کیلئے پوری قوت سے میدان میں ڈٹے رہیں گے،اطمینان کی بات یہ ہے کہ ملک کے سابق اعلیٰ فوجی وسِول افسران اور دانشور طبقہ بھی کھل کر میدان میں آگیا ہے،اس میں امن پسندوں کو مایوسی سے بچانااور ان کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دینا ہے اور مشتعل کر نے والی کوششوں کو صبر وتحمل اور حکمت ودانائی سے ناکام بنانا ہے۔

صدر محترم نے تما یونٹوں سے یہ اپیل کی پندرہ اگست کے موقع پراپنے اکابرین کی خدمات کو روشناش کرائیںاور انصاف پسند آفسران اور تمام مذاہب کے پیشوا ؤں کو لیکر اپنے اور برادران وطن کو بھی شریک کریں۔اور اپنے اپنے اضلاع میں ضلع انتظامیہ سے ملکر وفد کی صورت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر امن وامان کا پیغام اور قربانی کے فریضہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دہی کیلئے میمو رنڈم دیںاور شر پسندوں پر نظر رکھیں۔

مولانا حکیم الدین قاسمی جن کو فساد زدہ علاقوں خاص طور پر گجرات میں خدمت کر نے کا طویل تجر بہ ہے نے فرمایا کہ ہم کو یہ سوچ کر بیٹھ نہیں جانا کہ وہاں تو فلاں پارٹی کی حکومت ہے اور وہ ہماری باتوں پر کیا توجہ دیں گے ایسا نہیں میرا ذاتی تجر بہ ہے کہ بات چیت کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے,مدد ملتی ہے اس لئے ہمیں افسران سے رابطہ رکھنے کی ضرورت ہے، حافظ جنید کی شہادت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مولانا محمود مدنی صاحب نے مجھے ہدایت دی کہ عید کی نماز پڑھتے ہی وہاں چلے جاؤ اور فلاں کمشنر صاحب سے ملاقات کرو ہم ان کے یہاں پہونچے تو ایس پی ریلوے کو بھی انہوں نے بلایا تھا اور دوران گفتگوں میں نے ان سے کہا کہ یہاں سے وہ گاؤں بہت دور نہیں ہے لیکن ابھی تک کو ئی بڑا آفیسر وہاں نہیں گیا ہے وہ حافظ جنید کے مکان پر جانے کیلئے تیار ہو گئے چونکہ کمشنر صاحب جارہے تھے اس لئے ڈی۔ایم اور ایس۔ڈی ایم بھی گاؤں کا ماحول بہت غم زدہ اور آلم ناک تھا حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ کا
اعلان ہو چکا تھا مزید پانچ لاکھ کا وعدہ ہوا اور مجرموں کو پکڑ نے کیلئے خفیہ محکمہ اور پولس پوری مستعدی سے لگے ہو ئے تھے سبھی لوگ پکڑے جا چکے ہیں اور اصلی شخص کو مہاراشٹرا سے پکڑ کر لایا گیا ہے،عوامی طور پر بھی لوگ ان کے غم میں شریک تھے اور آس پاس کے باون گاؤں کے لوگوں نے پنچایت کر کے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ہم دیوالی نہیں منائیں گے اس کے علاوہ وہاں کے بار ایسو سی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ہم لوگوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حافظ جنید کے قاتلوں کا مقدمہ ہم نہیں لڑیں گے انہوں نے فر مایا کہ انسانیت اور آپسی بھائی چارہ کا ماحول زندہ ہے ماحول میں صرف نفرت ظلم اور دشدت کا اندھیرا ہی نہیں ہے انسانیت کے اجالے بھی ہیں ہمیں کوشش کر کے اندھیروں کو مٹا کر اجالے کو پھیلانا ہے جمعیۃ علما ہند نے تیرہ اگست کو پورے ملک میں’’امن مارچ‘‘نکالنے کی ہدایت اپنی سبھی یونٹوں کو دی ہے نظامت کے فرائض مولانا عبد الرب اعظمی نائب صدر نے انجام دئے ’’مولانا سید محمد مدنی‘‘ جنرل سکریٹری نے مہمانوں کا استقبال کر تے ہو ئے میٹنگ کی کاروائی شروع کی قاری محمد سلمان نے تلاوت کی اور مولانا قاری احمد عبد اللہ صاحب نے اپنی مسحورکن آواز میں نعت پیش کی مولانا محمد کلیم اللہ قاسمی نے سابقہ کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی سبھی ممبران نے توثیق کی سابق صوبائی صدر مولانا حیات اللہ قاسمی سخت علیل ہیں ان کیلئے دعائے صحت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اہم شرکاء تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد عاملہ ومدعوئین خصو صی اور ضلعی صدور ونظماء شریک اجلاس ہوئے،خصوصاً پروفیسر سید محمد نعمان صاحب شاہجہاں پور،ڈاکٹر جمال الدین قاسمی مظفر نگر،مولانا عبد اللہ قاسمی،مولانامحمد عثمان قاسمی سلطانپور،مفتی جمیل الرحمن،مفتی مطیع الرحمن گورکھپور،مولانا محمدسالم صاحب مرادآباد،مولانا محمد کامل گڑھی دولت،مفتی حسب اللہ،مولانامحمدعنائت اللہ،قاری محمدزبیرصاحب،مولاناشبیرصاحب،مفتی صہیب بہرائچ،مفتی محمد قاسم رضی فیروزآباد،قاری محمد یامین امروہہ،حافظ محمد فرمان امروہہ،مولانا اسجد صاحب غازی آباد،سید محمد حسین،سید محمد وزین،محترم محمد حسین امین صاحب،ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی،ڈاکٹر سلمان خالد لکھنؤ،مولاناوکیل احمدامبیڈ کر نگر،مولانااسلام الحق اسجد لکھیم پور،ڈاکٹر عبد المعیدقاسمی سیتاپور،مولاناظہور احمدسہارنپور، سید ذہین احمد دیوبند،محمود الظفر رحمانی ٹانڈہ رامپور،مولانا عثمان صاحب،مولانا مطہر السلام سلطانپور،حکیم محمداللہ بارہ بنکی،قاری عبد المعید کانپور،مولاناسید محمد حاطب صاحب لکھنؤ،حافظ عبد الحئی مئو،حافظ عبید اللہ بنارس،مفتی ابوشحمہ بنارس،مفتی محمد ظفر صاحب،مولانا عبد الرب فرخ آباد،مولانا کلیم جامعی قنوج،مولانا عرفان قاسمی مہراج گنج،قاری ارشاد،کشی نگر،مفتی اجمل صاحب دیوریا-