اسرایُلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرایُلی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی خاتون کو غرب اردن کے شہر نابلس میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسرایُلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون اسرایُلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ اسرایُلی فوجی ایسے ہی بہانوں سے اکثر فلسطینیوں خواتین اور نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ اسرایُلی فوجیوں نے غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے چوبیس فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔