شر پسند عناصر قرآن کی غلط تشریح وتعبیر کرتے ہیں ،محض لغت اور عقلی ترازو سے قرآن کی افہام وتفہیم گمراہی کی دلیل ہے ۔مسلمان تعلیمات قرآن کو عام کریں ۔علما کرام،کالی کٹ میں منعقد ہ حفظ القرآن اجلاس کے موقع پر ۳۱۳ حفاظ کرام کو سند حفظ القرآن سے نوازہ گیا

کالی کٹ [ عبدالکریم امجدی؍:معلم کائنات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں جبتک تم ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہیں ہو سکو گے۔اول کتاب اللہ یعنی قرآن مقدس اور دوسرے حدیث پاک ۔تلاوت قرآن سے انسان کا سینہ نور سے معمور ہوتا ہے جس گھر میں تلاوت ہوتی ہے وہاں خیر وبرکت کا نزول ہوتا ہے ۔رزق میں کشادگی اور عذاب قبر سے محفوظ رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے۔کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ۴۳؍ویں یوم تاسیس پرمنعقدہ حفظ القرآن اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جامعہ مرکزکے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ قرآن ایک مقدس معجزہ ہے اسکے افہام وتفہیم کیلئے مفسر ین کرام کی پیروی ،ائمہ کے اقول اور محدثین کی تشریحات ضروری ہے۔ محض لغت اور عقلی ترازو سے قرآن کی تشریح نہ کی جائے یہ انسان کو گمراہی تک ہوپہونچادیتی ہے انہوں نے کہاکہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو قیامت تک کے لوگوں کیلئے مشعل راہ ،پوری انسانیت کے لئے ہدایت ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے قرآن میں تبدیلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شر سند عناصر اپنی جاہلانہ حماقت کے ذریعہ چند آیتوں کو معاذ اللہ قرآن سے تبدیلی کی بات کرتے ہیں،شاید انہیں معلوم نہیں ہے کہ یہ کسی انسان کا کلام نہیں ہے ۔یہ کتاب اللہ ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ ایسے سماج مخالف انسان پر قانونی لگام لگائے ۔ڈاکٹر ازہری نے فارغین حفاظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کی تعلیمات کو عام کریں ،اس علم کی قدر کریں ۔خبر کے مطابق جامعہ مرکز اپنی تاسیس کے ۴۳ویں برسی پر دوروزہ ختم البخاری ودستاربندی کانفرنس منعقد کررہا ہے ۔ آج حفظ القرآن جلسہ کے موقع ۳۱۳ حفاظ کرام کو سند واجازت سے شیخ ابوبکر احمد نے نوازہ ۔اس موقع پر ریاست کی مقتدر شخصیات سمیت کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک رہے ۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا،سید علی بافقیہ نے دعا فرمائی ،اور اجلاس کی سرپرستی شیخ ابوبکر احمد نے انجام دیا۔غور طلب ہے کہ یہ طلبہ عصری علوم یعنی اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ القرآن مکمل کیا ہے جو ایک تاریخی قدم ہے ۔آخر میں اجلاس کا اختتام صلوۃ وسلام پرہوا۔