کالی کٹ (عبدالکریم امجدی : گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے چانسلر شیخ ابوبکر احمد سوڈان میں ۴؍روزہ ماہ ربیع النور میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر سوڈان مجمع الفقہ الاسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی مختلف کانفرنسوں میں بحیثیت ہندوستانی نمائندہ شریک ہونگے ۔ قبل ازیں شیخ ابوبکر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عالم اسلام کو ربیع الاول شریف کی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ دورہ کافی اہم ہے جہاں پروگرامس سمیت مرکز الثقافۃ السنیہ کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی بہتری اور مختلف دینی ودعوتی امور پر اصحاب علم وفن کے ساتھ تبادلہ خیال ہوگا ۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد عالمی کانفرنسوں میں بحیثیت ہندوستانی مندوب شرکت کرچکے ہیں ۔ عالمی دعوت وتبلیغ ،فروغ تعلیم مشن کے ساتھ نمایاں خدمت بھی انجام دے چکے ہیں ۔۴ روزہ دوروہ اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخ ساز ہوگا ۔ جس میں عالم اسلام کی مقتدر شخصیات شریک ہونگے ۔