کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ): سعودی وزارت صحت اور ہلال احمرکی جانب سے عظیم ملیالی اسلامی اسکالراحمد نظامی کو بطور رشجیعی یادگارتحفہ اعزاز نامہ سارٹیفیکٹ اور گرانقدرمالی تعاون سے نوازاگیا۔یہ اعزازنامہ انہیں سعودی کے مشہور شہر دمام میں کرونا وائرس کی پہلی لہرپر اپنی جان کی پروا کئے بغیر محکمہ صحت کارکنان کے ساتھ خدمت انسانیت کے صلہ میں دیا گیا۔ایک غیر ملکی کاملک کے تئیں خلوص اور جانفشانی کو دیکھتے ہوئے سعودی محکمہ صحت نے احمد نظامی کو کئی ذمہ داریاں سونپی تھی ،جسے موصوف نے بحسن خوبی انجام دیا ۔ان کی عظیم کارکردگی پرکیرالانظامی ایسو سی ایشین کی مرکزی مجلس شوریٰ کمیٹی نے تکریمی خطاب سے جامعہ معدن میں منعقد ہ تقریب کے موقع پر سید صلاح الدین بخاری کے ہاتھوں سرفراز کیا ۔انہوں اپنے خطاب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے خدمت انسانیت کا عظیم رہبر بتایا ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے تئیں انسانی خدمت کی عظیم مثال قائم کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی میں بھی انہیں یہ اعزاز مل چکا تھا ۔ کیون لینڈ کیمپس میں منعقدہ تقریب میں ریاست کی اہم شخصیات شامل رہیں جن میں قبل ذکر اسماء نوفل،ڈاکٹر ابوبکر نظامی ،ڈاکٹر نوفل نظامی ،ڈاکٹر فصل رحمن نظامی ،زین الدین کنا منگلم ،صدیق حسانی نظامی ،اسحاق نظامی،جعفر نظامی،ارشاد نظامی اور عبدالکریم نظامی کے ہیں۔احمد نظامی کیرالہ نظامی ایسو سی ایشن کے ایگزیٹو ممبر اور آئی سی ایف نیشنل کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔ان کی کامیابی پر علمی وسماجی حلقوں میں مبارکباد اور تہنیت نامہ پیش کرتے ہیں ۔