لکھنو: اردو زبان و ادب کی نامور شخصیت مشا عروں کی نظامت کے صف اول کے ناظم پروفیسر ملک زادہ منظور صا حب قومی صدر کل ہند اردو رابطہ کمیٹی کا آج تقریبا دو بجے دوپہر جگرانی اسپتال رنگ روڈ لکھنو میں تقریبا 78 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ پروفیسر ملک زادہ منظور صاحب کی نماز جنازہ آج رات نو بجے ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین مسجد فاطمی بابو متین پوروا(خرم نگر) میں ہوگی۔ موصوف کی ذات گرامی جن جن خصوصیات کی حامل تھی ویسے لوگ بہت کم پائے جاتے ہیں۔