ممبئی۱۱؍اپریل۔ ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی جاری ممبر سازی مہم کے ختم ہوتے ہی صوبہ مہاراشٹر میں مقامی یونٹوں کا انتخاب شروع ہوگیا،گذشتہ دنوں ممبئی کے مضافات شمال مشرقی زون کی یونٹوں وڈالا،کرلا کاجو پاڑہ، پائپ روڈ، کرلاگارڈن،ساکی ناکہ خیرانی روڈ،بھانڈوپ،

گھاٹ کوپر،چمبور واشی ناکہ اور پوئی و دیگر کا انتخاب مکمل ہوا۔جس میں وڈالا سے جمعیۃ علماء کے صدر مولانا رشید اللہ ،نائب صدر حافظ عبد الرحیم ،جنرل سکریٹری مولانا یار محمد ،سکریٹری مولانا شمیم،خازن مفتی اسحاق،جوائنٹ خازن مفتی محمد سلمان کو منتخب کیا گیا۔گھاٹ کوپر سے مولانا عبد العزیز کو جمعیۃ علماء گھاٹ کوپر کا صدر،شفتین کو نائب صدر، حافظ بدر عالم کو جنرل سکریٹری ،حافظ حسین احمد کو خازن،عبد الوحید کو جوائنٹ خازن چناگیا۔ چیتا کیمپ سے جمعیۃ علماء کے صدر مولانا ظفر مظاہری،نائب صدر عبد الکریم شیخ،نائب صدر محمد شاہد شیخ، جنرل سکریٹری اختر بھائی،سکریٹری عبد الرشید ،سکریٹری شمس الدین ،خازن عبد الرشید پٹنی،جوائنٹ خازن عبد الغفار کو منتخب کیا گیا۔واشی ناکہ چمبور سے جناب محمد عامر خان صدر،محفوظ انصاری نائب صدر،شمیم اختر نائب صدر،بقاء اللہ جنرل سکریٹری ، محمد شعیب سکریٹری، نصر اللہ سکریٹری،زید خان سکریٹری، سجن صدیقی خازن،مولانا شاہد جوائنٹ خازن اتفاق رائے سے چنا گیا ۔ساکی ناکہ خیرانی روڈ سے مولانا اسجد اللہ قاسمی صدر، مولانا عبد السلام نائب صدر، مولانا محمد الیاس قاسمی جنرل سکریٹری ،مولانا ابو البقاء سکریٹری،مولانا حقیق اللہ خازن منتخب کئے گئے ۔پائپ روڈ کرلا سے جمعیۃ علماء کے صدر مولانا ابو الکلام ،نائب صدر مفتی رضوان اللہ ،نائب صدر مولانا فیصل،نائب صدر محمد شاکر ، اور جنرل سکریٹری مولانا وکیل مظاہری،سکریٹری وسیم عباس شیخ، سکریٹری نوید صدیقی ،سکریٹری محمد سہیل،خازن اظہار بھائی،جوائنٹ خازن مولانا شکیل احمد کو منتخب کیا گیا۔کرلا کاجو پاڑہ سے جمعیۃ علماء کے صدر مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی، نائب صدر مولانا محفوظ الرحمٰن،مولانا عزیز الرحمٰن،جنرل سکریٹری مولانا عبد القیوم قاسمی،سکریٹری مولانا امین احمد،سکریٹری مولانا جنید احمدخازن مولانا سفیان قاسمی،جوائنٹ خازن مولانا سرور علی قاسمی کو منتخب کیا گیا۔اور مولاناجیش محمد ،مولانا یار محمد کو سر پرست بنایا گیا ۔کر لا گارڈن سے جمعیۃعلماء کے صدرقاری ولی اللہ، نائب صدر اشہد علی عرف منا بھائی،نائب صدر مولانا محمد عادل،جنرل سکریٹری حافظ احسان اللہ،سکریٹری کامران احمد،سکریٹری محمد اسلم، خازن شفیق الرحمٰن،جوائنٹ خازن مولانا اشفاق احمد کو منتخب کیا گیا۔بھانڈوپ سے جمعیۃ علماء کے صدر حاجی عبد الوہاب خان ،نائب صدر حکیم محمد اکبر خان ،نائب صدرمولانا مستقیم ،جنرل سکریٹری جمشید فاروقی ،سکریٹری خورشید احمد ،خازن مولانا انیس منتخب ہوئے۔پوئیسے جمعیۃ علماء کے صدرمولانا زبیر احمد قاسمی،نائب صدر مولاناذاکر حسین قاسمی، نائب صدر حاجی عبد المعید ،جنرل سکریٹری اختر حسین ، خازن ڈاکٹر فیض احمد صدیقی منتخب کئے گئے۔مذکورہ بالا انتخابی کارروائی جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کی جانب سے مقرر کئے گئے مشاہدین مولانا اشتیاق احمد قاسمی، مولانا صدر عالم قاسمی،قاری عبد اللہ ،مولانا محسن علی خان،مولانا ابو الکلام،مولانا عبد القیوم، مولانا زبیر احمد قاسمی ،مولانا سرورعلی قاسمی ودیگر کی نگرانی میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ ان موقعوں پر جمعیۃ علماء کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔