عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے-

عراق کی واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بغداد کے الوردیہ علاقے میں ایک بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے- اسی طرح شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے کے ایک بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سات زخمی ہوگئے

مشرقی بغداد کےالنعیریہ علاقے میں بھی ایک تجارتی مرکز میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے – ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے –

عراقی پولیس نے دھماکہ کرنے والوں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے-

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ تقریبا دو سال قبل عراق میں داخل ہوا اور وقتا فوقتا اس ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرتا رہتا ہے-