مغربی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ گذشتہ روز برسلز کے ایک ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر دہشت_گردی کے واقعات میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

بیلجئیم کی پولیس نے کل منگل کی شام کو تین مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی تھیں جن پردہشت گردی کے تازہ واقعات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کو علی الصباح چار بم دھماکے ہوئے تھے۔ دو دھماکے برسلز کے ایک ہوائی اڈے میں جب کہ دوسرے دو یورپی یونین کی عمارت کے قریب میٹرو اسٹیشن پر کیے گیے تھے جن میں کم سے کم 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے برسلز میں ہونے والی دہشت گردی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ادھر بیلجئیم کے وفاقی پراسیکیوٹر نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گذشتہ روز ہوائی اڈے پرہونے والے حملوں میں خوکش حملے کا بھی شبہ موجود ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل فریڈریک فان لیو نے کہا کہ آج صبح برسلز ہوائی اڈے کے لاؤنج میں ہونے والے دھماکوں میں ایک یا دونوں خود کش حملے ہوسکتے ہیں۔