انقرہ:  کرد دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے انقرہ میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرد دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر ترک دارالحکومت انقرہ میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے جبکہ استنبول میں بھی جرمن قونصل خانہ اور سکول بند کردیا گیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹیمنیئرنے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات اور جرمن سفارتخانوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد گزشتہ شام یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کے تمام بڑے شہروں میں جرمن اداروں اور شہریوں کو دہشتگردی کے خدشات لاحق ہیں اس لیے اداروں کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔