یمنی شہریوں نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحین کے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے-

یمن کی ویب سائٹ سبا نٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا کے باشندوں نے جمعے کو ” ملک کو آزاد کرانا ہر یمنی کی ذمہ داری ہے” کے عنوان سے مظاہرہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کے عوام اپنے ملک کی سرزمین اور حاکمیت کا دفاع اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یمنی مظاہرین نے ایک بیان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ، جارحین کے وجود سے تمام مقبوضہ علاقوں کو پاک کرنے پر تاکید کی- یمن کی عوامی رضار کار فورس کے سربراہ احمد الشامی اور شہر مآرب کی شخصیتوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور جارحین کا بھرپور شجاعت و استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کی-

گذشتہ جمعرات کو بھی یمن کے عوام نے مظاہرہ کرکے جارحین کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر تاکید کی تھی-