سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل_الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے اعتدال پسند گروپوں کو اپنے دفاع اور شامی فوج کی جارحیت کے خلاف زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

جرمن اخبار ’’دیر اسپیگل‘‘ نے عادل الجبیر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ شام کی اعتدال پسند اپوزیشن کو اسلحہ کی فراہمی کو فوقیت دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے اپوزیشن گروپ شامی فوج کے طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملوں کا دفاع کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اعتدال پسند گروپوں کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی سے شام میں طاقت کا توازن تبدیل ہوسکے گا۔