شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک اتوار کے روز دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ایک بم کار میں نصب تھا اور حملہ آور نے اس کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔واضح رہے کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر زائرین کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔