ایران کی بحریہ نے خلیج اومان میں موجود امریکا کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائے۔

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق خلیج اومان میں ایرانی بحریہ جنگی مشقیں کررہی ہے۔ایرانی بحریہ نے امریکی طیارہ بردار جہاز کو مشقوں کے علاقے کے قریب آنے پر یہ انتباہ جاری کیا تھا۔اس کے بعد امریکی بحری جہاز فوری طور پر وہاں سے پیچھے چلا گیا ہے اور صورت حال معمول پر آگئی ہے۔