اسلام آباد۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرکا پاکستان کا دورہ ملتوی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دورہ، سعودی عرب کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ بعد ازاں دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ اب7 جنوری سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ عادل بن احمد الجبیر کو2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنا تھا۔