بانی مدارس ومساجد کثیرہ شیخ ابوبکر نے نیوزی لینڈ دورہ پر تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے حاملٹنٹ سٹی میں پہلی جامع مسجد کے سنگ بنیادرکھا۔ یہاں قُرب وجوار تقریبا سینکٹروں مسلم آبادی والے خطے کے لوگ ابتک مسجد سے محروم تھے۔سنگ بنیاد کے موقع پر عوام وخواص میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور جذبہ ایمانی اُمنڈ پڑا۔قبل ازیں وفد مرکز کی مسلم اسوسی ایشین آف حامل ٹنٹ کیساتھ مشاورتی میٹنگ عمل میں آئی۔تعلیمی پیش رفت اور چاریٹی خدمات کا جائزہ بھی لیا گیا۔مسلم اسوسی ایشین کے مطابق شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں اس شہر میں تعلیم وتربیت وسماجی خدمات میں پیش رفت لائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ ابوبکر نے ملک بھر میں تقریبا ۰۰۰۳/ہزار سے زائد مساجد کی تعمیر کروائی اور اب یہ کام بیرون ممالک بھی انجام دیا جارہاہے۔ایسے ممالک جہاں مسلم آبادی یا دینی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے تنزلی کے شکار ہوگئے ہیں۔اسی سلسلہ میں نیوزی لینڈ کے حامل ٹنٹ سٹی میں پہلی جامع مسجد کی بنیاد رکھی گئی۔شیخ ابوبکر کے مطابق مسجد سے متصل دینی ادارے اور دعوتی ومعاشرتی