ئ دہلی :اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان ہونے والے جامع اقتصادی تعاون معاہدے کے تناظر میں تین ایرانی بینک قانونی مراحل اور لائسنسنگ امور کے بعد جلد بھارت میں اپنی شاخیں کھولیں گے.
بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ پیر کے روز ایرانی وزیر خزانہ ‘علی طیب نیا’ اور بھارتی وزیر خارجہ ‘سشما سوراج’ کے درمیان جامع اقتصادی معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق تین ایرانی بینک ‘پاسارگاد، پارسیان اور سامان’ جلد بھارت میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اور ایک بھارتی بینک بھی ایران میں اپنی شاخ کھولے گا.
بہارتی اخبار ‘ہندو’ نے جمعے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مشہور ایرانی بینک تہران، نئی دہلی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے جلد بھارت میں اپنے کام کا آغاز کریں گے.
ایران، بھارت کی اقتصادی تعاون کونسل کے مشیر ‘کے.ایل. ملہوترا’ کے مطابق، ایران کے ساتہ بینکنگ تعلقات کی بہتری میں بھارت کا فائدہ ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے.