لکھنو: امام علی رضانے فرمایا: ایک روز رسول اللہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے۔ اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں۔آج یہاں خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عبا س نے آج یہاں چھوٹے میں امام باڑے میں مغربین کی نماز سے پہلے اہمیت رمضان کے عنوان عوام کو خطاب کر رہے تھے ۔

مولانا نقوی نے کہا کہ روزے دار کو اچھی نیت اور بری باتوں سے دلوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس ماہ میں خدا
ئے تعالیٰ سے سوال کرنا چاہئے ۔ اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرنا چاہئے ، فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دینا چاہئے ، جن چیزوں کا دیکھنا حلال نہیں ان سے اپنی نگاہوں کو بچائے رکھنا چاہئے، جن چیزوں کا سننا ہم سب کے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھناچاہئے، دوسرے لوگوں کے یتیم بچوں پر رحم کرناچاہئے تا کہ ہمارے بعد لوگ تمہارے یتیم بچوں پر رحم کرنے کے ساتھ اپنے گناہوں سے توبہ اور خدا کی طرف رخ کرنا چاہئے۔