لکھنو: مولانا سید سیف عباس نقوی نے جموں -کشمیر کے پلوامہ میں پا کستان کے ذریعہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آرپی ایف کے بہا در جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت کے ساتھ ہی شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری ہمدردی پیش کی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے جوانوں نے جووطن کی حفاطت کرتے ہوئے اپنے جان کی قربانی پیش کی اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

مولانا سیف نے مزید کہا کہ پلوامہ میںپاکستان کے اشاروں پر دہشت گردوں نے جو ہندوستانی فوج پر حملہ کیا ہے وہ نہایت بزدلانہ اور بدبختانہ کام ہے ۔ پاکستان اسلامی ملک ہے مگر وہ اسلام کے نام بدنماداغ ہے ۔ جو ملک دہشت گروں کو پناہ دے وہ اسلامی ملک کبھی نہیں ہو سکتا ۔پاکستانی دہشت گردوں نے جو بد امنی و عنوانی پھیلانے کی جو ناکام کوشش کی ہے ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ میں حکومت ہند سے گزارش کر تا ہوں کہ ہندوستان کے دشمن پا کستان اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ سخت سے سخت کارروائی کرے ۔