لکھنو: مولانا محمد رضا ایلیا نے جموں – کشمیر کے پلوامہ میں پاکستان کے اشارے پر دہشت گروں کی جانب سے ہندوستانی فوج کے جوانوں پر بزدلانہ حملہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں دہشت گری کا زہر پھیلانے والے ، دہشت گردی کو جہاد کا نام دینے والے یہ سب اسلام کے نام پر اسلام کی پیٹھ میں چھڑا کھونپ رہے ہیں ایسے افراد اسلام کے نام بدنما داغ ہیں ۔ جن کا مذہب اسلام سے دور دور کا رشتہ نہیں ہے ۔ایسے افراد کو مسلمان تو دور انسان بھی نہیں کہنا چاہئے۔ جو ملک دہشت گروںاوران کی تنظیموں کے سردار اور اس بد بختانہ حملہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کو پناہ دے وہ اسلامی ملک کبھی نہیں ہو سکتا۔ ہندوستانی فوج پر دہشت گردانہ حملہ غیراسلامی حرکت ہے ۔

مولانا محمد رضاایلیا نے سی آرپی ایف کے بہا در جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری ہمدردی پیش کی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہندوستانی فوج ملک کی سلامتی اور امن و امان کی خاطرواپنے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے جان کی قربانی پیش کی ہے ۔ انہوں ہندوستان بہادر جوان شہیدوں کو صد ہاسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اورجوانوں کی قرابانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔