مظفرنگر: ہندوستان کے لئے یہ بہت ہی دکھ کی گھڑی ہے کہ پلوامہ جمو کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ میں سی،آر،پی،ایف کے ۴۴ جوان شہید ہو ئے ہیں آج پورا ملک اس کے لئے صدمہ میں ہے اس لئے کہ یہ بہت ہی بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے پورے ملک میں اس حملہ کے خلاف احتجاجی جلوس اور سبھی دہشت گردی کے خلاف میدان میں ہیں آج مظفر نگر سے مختلف تنظیموں نے جن میں پریتن سنستھا ،ہیو مینٹی ویلفئر سو سائٹی ،پیغام انسانیت،سیکیو لر فرنٹ ،برائٹ فیو چر ویلفئر سو سائٹی کے عہدیداران و ممبران نے خامو ش جلوس نکا لا جو مناکشی چوک سے شیو مورتی کی طرف سے ہو تا ہوا کچہری احا طہ پہونچا جہاں ڈی،ایم صاحب کے توسل سے صدر جمہوریہ ہند کومیمورنڈم دیکر حکومت سے جوابی کارروائی کا مطا لبہ کیا میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند انٹر نیشنل فنڈ کے ذرائع سے پاکستان کو ملنے وا لی ودیگر مالی امداد پرپابندی لگائے ساتھ ہی یو،این،او میں پاکستان کو دہشت گردی ملک قراردئے جانے کی تجویز پاس کرائے بتا تے چلیں کہ سی،آرپی،ایف کے جوانوں کا قافلہ جمو ںکشمیر کے پلوامہ گاؤں سے ہو کر گزررہا تھا تبھی دہشت گردوں نے بمباری کر کے سی،آر،پی،ایف کے۴۴؍جوانوں کو شہید کر دیا جس کی وجہ سے پو را ملک اس حادثہ کی وجہ سے سکتہ میں آگیا ہندوستانی جوانوں کی شہادت کو پورا ملک کبھی نہیں بھلا پائے گا پوراملک شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ساتھ ہی انکے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتا ہے میمورنڈم دینے والوں میں اسد فاروقی (پریتن سنستھا)حاجی آصف راہی(پیغام انسانیت)گوہر صدیقی(سیکولرفرنٹ)ڈاکٹر نجم الحسن زیدی(صدرہیو مینٹی )مولانا طاہر قاسمی(جمعیۃ علمائ)قاری شاہد حسینی(اخبار مشرق)ڈاکٹر حامد علی علوی،عارف تھانوی،فیصل کاظمی،خالد صدیقی،شاہ عالم ،شاہ فیصل،اکرام قصار،شمیم قصار،سمر پرکاش انکے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی