لکھنو: غفران مآب فاو ¿نڈیشن کے صدر دفتر میں خاندان غفران مآب کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس کی صدارت میں آیت اللہ محمودہاشمی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔ اس پر وگرام میں تعزیت پیش کر تے ہوئے مولاناسید سیف عباس نے کہاکہ مجاہد، باعمل ، گراں سنگ عالم دین اور فقیہ حضرت آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال سے عالم اسلام خصوصا مذہب تشیع کو عظیم نقصان پہنچا ، آپ مرد مجاہد سید محمد باقر صدرکے خاص شاگرد تھے اور فقہ و اصول پر کافی مہارت رکھتے تھے۔ اس سانحہ ارتحال پر حضرت ولی عصر عج اورتمام مراجع عظام و آپ کے شاگردوں بالخصوص ان کے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

آخر میں مولانا سید سیف عباس نے کہاکہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی ایران میں مختلف مہم منصبوں پر فائز رہے اورآیت اللہ ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے۔ ساتھ عدلیہ کا سربراہ عہدے پر فائز ہونے کے بعد اس عہدیداری کی ذمہ داری بخوبی انجام دی۔جلسہ کے آخر میں آیت اللہ ہاشمی کی روح کی تسکین کے لیے ایصال ثواب کیا گیا ۔ تعزیتی جلسہ میں مولانا نفیس اختر ، مولانا افضال کا ظمی ، مولانا کا ظم واحدی ،مولانا سید محمد مشرقین ، مولاناسید رہبر عسکری ، مولانا سید سہیل عباس، مولانا مر زا واحد حسین ، مولانا سید جمال کا ظمی ، مولانا سید حسین نقوی ، مولانا سید علی عبا س نورانی ، مولانا تصور کے علا وہ دیگر حضرات موجود تھے ۔