لکھنو: مولانا محمد رضا ایلیا آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے اسلامی و علوم آل محمد، مقننہ کی ترویج کے لیے متعدد قابل قدر علمی و فقہی کتابیں تصنیف و تالیف کیں اور ہمیشہ دینی تعلیم کے مرکز اور یونیورسٹی کے درمیان رابطے کی تقویت میں مصروف رہے ۔

مولانا رضا ایلیا کہاکہ آیت اللہ شاہرودی حوزہ علمیہ قم کے ایک ماہر معلم، اسلامی جمہوری نظام کی اہم تشکیلات میں ایک با وقار شخصیت کے ساتھ آئین کی نگراں، کونسل کے بااثر رکن اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے کامیاب سربراہ تھے۔ اسلامی امورمیں متعددکے اہم منصب پر فائز رہے ۔ ان کی حیات علمی خدمات اوردین اسلام کی فلاح و بہبود میں بسر ہوئی۔ان کے انتقال سے عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔میں اس سانحہ ارتحال پر حضرت ولی عصر ؑتمام مراجع،شاگردوں بالخصوص غمزدہ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ساتھ ہی بارگاہ رب العالمین میں مرحوم و مغفور کے درجات عالیہ دعا کر تاہوں ۔