لکھنؤ،شہر کے معروف نسواں تعلیمی ادارہ کرامت حسین مسلم گرلس کالج میں روایت کے مطابق کالج کے وسیع سبزہ زار پر بیگم سید شعیب احمد صاحب کی صدارت میں ایک شاندار جلسۂ سیرت النبیؐ کا انعقاد ہوا۔ جس میں کالج کی جملہ معلمات، طالبات اور ان کے سر پرستوں کے علاوہ شہر کی معزز خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جلسہ کا آغاز نصرت پروین کی تلاوت سورہ فاتحہ سے ہوا۔ اس کے بعد مہوش خاں اور ان کی ساتھیوں نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ جلسہ کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے عائشہ خلیل نے سورہ بنی اسرائیل کی تفسیر بیان کی۔جلسہ میں نشرح فردوس، منتشا سراج، سمیہ پروین، صفیہ سراج اور نصرت پروین نے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں۔ ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں زیبا خاں، مہوش خان، سمیہ پروین، سعدیہ خاتون، صافیہ بانو ، اقرائ، شاہین اور ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ محترمہ قمر خاں صاحبہ اور محترمہ شاہین بیگم صاحبہ کے نعتیہ کلام کو سامعین نے خروق وشوق سے سنا۔ محترمہ رضوانہ بی صاحبہ کی رقت آمیز دعاپر سامعات بزم کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ آخر میں کالج کی پرنسپل محترمہ عظمیٰ صدیقی صاحبہ نے جلسہ میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔