لکھنو : .مہیلا ودیالیہ ڈگری کالج ،لکھنو ¿ میں17 اکتوبر 2018کویوم سر سید کے موقع پر شعبہ اردوکی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد ہوا ۔حمد باری تعالیٰ اور نعت کے نذرانہ عقیدت کے بعد پروگرام کا با قا عدہ آغاز صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بشریٰ صاحبہ کے افتتاحی کلمات سے ہوا ۔پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر منیشا گپتا صاحبہ نے کی ۔ اس ادبی نشست کی نظامت بی اے سال سوم کی طالبہ نا صحہ رئیس نے بخوبی انجام دی۔
اس مو قع پر شعبہ کی مختلف طالبات نے سر سید کی سوانح ،سر سید اور علی گڑھ تحریک ، تحقیق و تنقید نگاری ،صحافتی خدمات اور ادبی خدمات پرمختلف زاویے سے اظہارخیال کیا ۔ پروگرام میںعلامہ اقبال کی مشہور نظم ” سرسید کی لو ح تر بت “ کو شازمہ با نو نے پر ترنم آواز میں پیش کیا ۔

عطا قریشی ،ناصحہ رئیس ، ایمن پر وین ،جوہریہ نو شاد، صوفیہ رحمان ،شمیمہ ،علینہ ، ردا ،ثنا شریف ، صدف ، عرفی ،آفرین وغیرہ نے اس پر وگرام کو فعال بنانے میں کارہائے نمایاں انجام دیا ۔ پر وگرام کا اختتام محترمہ ڈاکٹر قدسیہ با نو ،شعبہ کیمسٹری کے اختتامی کلمات پرہوا۔پروگرام میں طالبات کے علا وہ دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔