مکہ مکرمہ: ڈھائی ملین کے قریب دنیا بھر سے آئے فرزندان توحید نے عرفات کی مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز جمع تقدیم ادا کی اور حج کا خطبہ سنا۔ عازمین صبح سے مسجد نمرہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ مسجد کا اندرونی اور بیرونی حصہ نمازیوں سے بھرگیا۔ ظہر کا وقت ہوتے ہی ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پہلے ظہر کی نماز دو رکعت ادا کی گئی ۔

بعد ازاں دوسری اقامت ہوئی جس کے بعد عصر کی نماز دو رکعتیں ادا ہوئیں۔ عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک عازمین میدان عرفات میں وقوف کے دوران دعاؤں میں مصروف رہے اس دوران رقت آمیز مناظر نظر آئے حجاج کرام اپنے رب کے حضور گِر گڑا کر اپنے اور اپنے پیاروں کے گناہوں کی معافی ، حاجات کی قبولیت ، اپنے اہل خانہ آل اولاد ، دوستوں رشتہ داروں اور اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی اور امن و سکون کے لئیے دعائیں کرتے رہے۔ کوئی آنکھ ایسی نہیں تھی جس میں آنسوؤں کی جھڑی نہ لگی ہو ۔

ضرور پڑھیں:” عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس جاتے ہی نواز شریف کے اخراجات کی تفصیل طلب کی تو جواب ملا کہ ۔۔۔ “ ایسا کیا جواب ملا کہ کپتان دنگ رہ گئے، سلیم صافی نے سب سے حیرت انگیز انکشاف کردیا
حجاج اللہ سبحان و تعالی کا شکر بھی ادا کرتے رہے کہ انہیں اتنی بڑی سعادت بخش رہا ہے ، اور وہ اس عاجزانہ حاضری کو قبول فرما لے۔بعد ازاں حجاج غروب آفتاب کے ساتھ مزدلفہ کی طرف رواں دواں جہاں وہ رات کھلے آسمان کے نیچے رات گزاریں گے اور شیطان کو مارنے کے لئیے کنکریاں چنیں گے۔