کالی کٹ میں مرکز الُمنی میٹ پروگرام سے مینوریٹی کمیشن چیئر مین سید خیر الحسن رضوی کا خطاب

کالی کٹ :اسلام مخالف عناصر اور صیہونی طاقتیں آج اسلام بنام مسلمانوں کے بدنام کرنے پر لگی ہوئی ہیں،میڈیائی پروپگنڈہ کے ذریعہ اسلام کی شبیہ کو مسخ کیا جارہاہے ،اسلام ایک خوشنما ں اور انسانیت کا مذہب ہے ،اسلام میں جبروتشدد اور قتل وغارت گری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار آج یہاں صحن جامعہ میں منعقدہ مرکز المنی میٹ اجلاس خصوصی خطاب کے موقع پرسینٹرل مینوریٹی کمیشن چیئر مین سیدخیر الحسین رضوی نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور یوروپ نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قراردینے کی ناپاک کوشش کی ہے ۔مرکزی حکومت نے کھل کر فلسطین کی تائید وحمایت کی ہے ،موجودہ حکومت مسلمان اور اقلیت کے تئیں اہم کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ابتک کہ سب سے بڑا فنڈ مینوریٹی کیلئے جاری ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہئے ،کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے ۔شیخ الجامعہ شیخ ابوبکر احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہاں کے مسلمان اور تعلیمی نظام نمونہ ہے ۔محض ۴۰؍سال کی قلیل مدت میں ملک وبیرون ممالک میں ۵۰؍ہزار سے زائد طلبہ وطالبات مختلف دینی وعصری علوم وفنون سے آراستہ ہورہے ہیں ۔المنی اسٹوڈینس بیک ٹو مرکز کی خدمات کا قابل تحسین قراردیا۔اجلاس سے تہنیتی خطبہ جناب عبدالرحمن نے پیش کیا ،جبکہ صدارت سید زین العابدین نے انجام دی۔پروگرام کی سرپرستی مرکز کے روح رواں شیخ ابوبکر احمد نے کی ۔آخر میں صادق نے شکریہ پیش کیا۔اس موقع مرکز المنی نے ایک کرور کا چیک شیخ ابوبکر کو پیش کیا،جامعہ کی جانب سے اسٹوڈینس یونین میں ممتازاور نمایاں کارکردگی کرنے والے کو ٹرافی اور تشجیعی انعامات دئے گئے ۔ ب کرتے ہوئے جبکہ تصویر میں دیگر اہم مندوبین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔