لکھنؤ: جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤکی عاملہ اور مدعوؤئین خصوصی کی ایک اہم میٹنگ جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤ کی ورکنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤکے صدرسید محمد وزین صاحب کی صدارت میںمنعقدہوئی،

صدرمحترم نے میٹنگ میںخطاب کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہندکے مرکزی ممبران سے جلسہ عام ۲۸؍۲۹؍اکتوبرکودہلی میں ہوگاشرکت کرنے پرزوردیا،جس کے لئے مرکزی دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیںاورکہاکہ جوممبران جائیںوہ ضلع جمعیۃکومطلع کردیں۔

صدرمحترم نے حکومت یوپی سے مطالبہ کیاکہ ریاست میں سلاٹرہاؤس کی تعمیرجلدکرائی جائے اور گوشت کے دکانداروں لائنسس جاری کئے جائیں،انہوںنے مرکزی جمعیۃسے اپیل کی کہ لکھنؤ،سیتاپور،اوربارہ بنکی کے اضلع کوبنارس سے ہٹاکرکانپورکے زون میںشامل کیاجائے،صدرمحترم نے ضلعی ممبران کوہدایت کی کارپوریشن کے الکشن کے موقع پرعوام میںووٹرلسٹ میںنام شامل کرانے کیلئے بیدارکریں،اس سلسلے میںائمہ حضرات کوبھی شامل کیاجائے،میٹنگ میںیہ بھی طے ہواکہ جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤکی جانب سے ایک لائبریری قائم کی جائے،اورضلع جمعیۃکے آفس کیلئے ایک فلائٹ خریداجائے – روہنگیاباشندوںپرجن میںہندومسلمان سبھی شامل ہیںظلم وزیادتی کی میٹنگ نے مزمت کی اورکہاہم ان کے ساتھ ہیں۔

میٹنگ نے ایک واردادکے ذریعہ مرکزی جمعیۃسے گزارش کی کہ وہ حج پالیسی کے سلسلے میں جوتجاویزآئی ہیںان پر غورکرکے اعلان کرے کہ محرم کے بغیرخواتین کوحج کرنے کی جس شرط پراجازت دی گئی ہے وہ صحیح ہے کہ نہیںامبارکیشن اورحج ہاؤس کے بارے میں جورائے آگئی ہے وہ کہاتک صحیح ہے ،سید وزین نے کہاکہ جمعیۃعلماء نے جس طرح ڈایلیزمشینوںکاتوانتظام کیاہے اسی طرح جینرک اسٹورکا بھی انتظام کرے گی جس سے لوگوں کو سستی دوامل سکے گی ۔

میٹنگ میںکارگذارصدرڈاکٹرسلمان خالدنے امن مارچ،پرچم کشائی اورپریس کانفرنس کے سلسلے میںتفصیلات بتائیں،میٹنگ نے ضلع ادھکاری اور پولیس کاشکریہ اداکیاکہ اس نے بقرہ عید کے موقع پرشہرمیںامن قائم رکھنے میںجمعیۃکی اپیل کومدنظررکھا۔

ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع نے سابقہ کاروائی پیش کی جس پرصدرمحترم نے منظوری دی میٹنگ کاآغازقاری شمس الہدی کی تلاوت اوراختتام ان کی دعاء پرہوا۔

میٹنگ میں سیدمحمدحسین ہاشمی،چودھری آل عمرقریشی،فضل عالم ایڈوکیٹ،محمد نعیم خان،مولاناکوثرندوی،محمدانس انصاری،ابوبکرتاج بابو،محمدعرفان،اوردیگرصاحبان نے اظہارخیال کیا،اس موقع پرمولانافیضان ندوی بانی مدرسہ عثمانیہ اورقاری مشتاق صاحب پرتاپگڑھی کی اہلیہ کے انتقال پرگہرے رنج کااظہارکیاگیااورپسماندگان کے غم میںشریک ہوتے ہوئے مرحومین کوایصال ثواب کیا۔