ترکی کے باغی فوجی ایک ہیلی کاپٹر اڑا کر یونان لے گئے ہیں اور وہ ترکی کے ایک ہوائی اڈے پراُتر گیا ہے۔اس میں آٹھ افراد سوار ہیں اور انھوں نے یونان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔
یونانی پولیس کے مطابق ترک فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ملک کے شمال میں واقع شہر الیگزینڈر پولس کے ہوائی اڈے پر حکام کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے کے اشارے دیے گئے تھے۔
ای آر ٹی ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سات فوجی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت برپا کرنے والے فوجی گروہ میں شامل ہیں۔وہ ترک فوج اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ہیلی کاپٹر میں بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔