بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی افسران نے علما کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علما کو بازپرس کے لئے پولیس اسٹیشن طلب کرلیا-
منامہ سے رویٹرز نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی افسران نے جمعرات کو پانچ بحرینی علما کو بازپرس کے لئے طلب کیا – ان علما کو، جن میں بحرین کے شیعہ علما کی کونسل کے سربراہ شیخ فاضل الزکی بھی شامل ہیں، منامہ میں پولیس ہیڈکوارٹر میں بلایا گیا – ان علما کو کیوں پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا کہ اس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بحرین میں مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے ان علما کو اس لئے طلب کیا ہے کہ انہوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے اجتماع میں تقریریں کی تھیں – آل خلیفہ حکومت نے اپنے ظالمانہ اقدامات کے تحت پیر کو اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی جس پر بحرین اور دنیا کے مختلف ملکوں میں شدید احتجاج کیا جارہاہے –