مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام کی گذرگاہوں اور سیڑھیوں میں متاثرہ افراد کو منتقل کرنے کے لیے 200 نئی سواریاں فراہم کردی ہیں۔
مسجد حرام میں سیفٹی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر حمود بن صالح العیادہ نے واضح کیا کہ کم وزن والی یہ گاڑیاں بآسانی نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کو شاہ فہد توسیع اور مسعی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حمود بن صالح نے بتایا کہ سلامتی و حفاظت کی نگرانی کرنے والے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے گروپ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔