اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق ایران ، روس اور شام کے وزرائے دفاع کا سہ فریقی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے باضابطہ طور پر روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج کو سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایران ، روس اور شام کے وزرائے دفاع کا یہ اجلاس کل جمعرات کے دن تہران میں بلایا جا رہا ہے۔ ایران کی دعوت پر بلائے جانے والے اس اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال خصوصا شام کی سیکورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے مقابلے کے راستوں کی تقویت اور توسیع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔