ترکی کے شہر استنبول میں ایک بس اسٹاپ میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اورچھتیس زخمی ہوگئے ہیں
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کےشہر استبنول کی پولیس نے کہا ہے کہ منگل کے دن اس شہر کے مرکز میں واقع بس اسٹاپ میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا۔ بم ایک کار میں نصب کیا گیا تھا۔ اس بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی ایک گاڑی جل گئی ہے۔
دریں اثناء روئٹرز نے کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز سنائی دینے کی خبر بھی دی ہے۔ واضح رہےکہ رواں سال کے دوران ترکی کے شہر استنبول میں متعدد بار دہشت گردانہ بم دھماکے ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت انقرہ میں بھی دو مرتبہ کار بم دھماکے ہوچکےہیں۔
کچھ عرصہ قبل انقرہ کے قزل آئی اسکوائر میں دہشت گردانہ حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔