ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کل بروز پیر پہلا روزہ ہوگا۔ چاند نظر آنے کا اعلان سعودی عرب کی وزرات مذہبی امور نے کیا۔یو اے ای میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق ملک بھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔یو اے ای میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔