اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے انتخاب میں اللہ تعالی کی نظر عنایت اور اس کا خاص لطف و کرم شامل تھا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے انتخاب میں اللہ تعالی کی نظر عنایت اوراس کا لطف و کرم شامل تھا اور فقہاء کی کونسل یا خبرگان رہبری نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے انتقال کے فورا بعد، رہبر انقلاب اسلامی کا انتخاب کرکے عوام کے غم و اندوہ کا مداوا کیا اور اسلامی نظام کو مضبوط و مستحکم کیا۔
صدر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فقہاء کونسل نے اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ کمترین مدت میں رہبر انقلاب اسلامی کا انتخاب کرکے عوام کے غم کا مداوا کیا اور اس وقت سب کی نگاہیں رہبر انقلاب اسلامی پر لگی ہوئی تھیں کیونکہ وہی سب سے زیادہ نیک اور صالح تھے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)کی رحلت کے بعد رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای، انقلاب اسلامی کی صحیح اور درست سمت میں ہدایت انجام دے رہے ہیں اور آپ ان ہی اصولوں پر گامزن ہیں جو حضرت امام خمینی (رہ) کے مد ںظر تھے۔