ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے انتظام وانصرام کے ذمہ دار ادارے روضہ رسول پرحاضری دینے والے عاشقان روسول، نمازیوں، روزہ داروں اور زائرین کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔
ذراےُ مطابق مسجد نبوی میں زائرین اور صائمین کی خدمت پر پانچ ہزار مستقل اور جزووقتی رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
مسجد نبوی کے عمومی امور کی دیکھ بحال کے ذمہ دار ادارکے وائس چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالعزیز الفالح نے بتایا کہ ماہ صیام سے قبل مسجد نبوی کے مرکزی ہال، مشرقی، مغربی اور شمالی سمتوں میں بنی گیلریوں میں 16 ہزار فٹ نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔
روزہ داروں کی پانی کی ضرورت کے پیش نظر روزانہ 300 ٹن آب زم زم مہیا کیا گیا ہے۔ آب زمزم کو ٹھنڈہ رکھنے کے لیے 15 بڑی مشنیں نصب کی گئی ہیں جب کہ پانی کو صاف ستھرا اور ٹھنڈا رکھنے کے 40 فریز ان کے علاوہ ہیں۔ پانی پینے کے لیے 385 مقامات پر ٹوٹیاں لگائی ہیں۔
مسجد کے صحن میں دھوب سے بچاؤ کی خاطر 250 بڑی چھتریاں نصب کی گئی ہیں جب کہ 436 موبائل پنکھے مہیا کے گئے ہیں۔ زائرین کی رہ نمائی کی خاطر مختلف غیرملکی زبانوں میں خیرمقدمی بورڈ جب کہ نمازیوں اور روزہ داروں کی رہ نمائی کے لیے مسجد کے اندر غیرملکی زبانوں میں ہدایات پر مشتمل الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔
مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی دینی رہ نمائی کے لیے علماء کرام کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے کئی علماء کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔ مسجد میں اسلامی دروس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو 28 رمضان المبارک تک بلا تعطل جاری رہے گا۔