لندن میں ایک کانفرنس میں شریک ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ جوہری پروگرام کے بہانے ایران کے خلاف آئل پابندیوں کے باوجود اس کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
سی این بی سی کی ویب سائٹ کے مطابق لندن کانفرنس کے شرکاء نے جمعرات کو تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے تیل کے بائیکاٹ سے، جس کے نتیبجے میں تیل کی اس کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی، اسے تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی پیداوار اور ان کی برآمدات کو فروغ دینے کا موقع ملا جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف آئل پابندیوں کے باجود اس کی معیشت اور زیادہ بہتر ہوئی۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی اقتصادی ترقی، تیل سے وابستگی کم کرنے کے لئے تہران کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کانفرنس میں شریک آئی ایم ایف کے نمائندے نے بھی کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی ترقی اس کے پڑوس میں واقع، ان ملکوں سے بہتر ہے جو تیل کی برآمدات سے وابستہ ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں ایران، چار فیصد اقتصادی ترقی کا حامل رہا ہے۔