کشمیر سے ایس ایس ایف سمودھان یاتراکا شاندار آغاز
کالی کٹ/عبدالکریم امجدی)
ایس ایس ایف انڈیا کی ملک گیر سطح پر سمودھان یاترا کا آغاز آج یہاں کشمیر کے سری نگر درگاہ حضرت بل مسجد سے پرچم کشائی کے ذریعہ شاندات طریقے سے ہوا۔ اس موقع پر سمودھان یاترا، زندہ آباد،ہندوستان زندہ آباد کے نعرہ سے ریلی میں جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔ جس میں ایس ایس ایف کے نمائندگان سمیت سینکڑوں عوام وخواص کا ہجوم کثرت سے شامل تھا۔ایس ایس ایف کے سمودھان بینر تلے ہندوستان ہمارا،ہندوستان ہمارا کی فضا گونج اٹھی۔قافلہ سری نگر،پونچھ ہوتے ہوئے جموں میں پہونچا جہاں علاقائی اسٹوڈینس،تعلیم یافتہ،اسکالرس نے شاندار طریقے سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پررضاء العلوم اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول میں منعقدہ تقریب سے طلبہ نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ ایس ایس ایف انڈیا کے قومی لیڈر مولانا ظہیر الدین نے کہاکہ ہمارا پیغام ہندوستان ہمارا ہے،یہ ملک ایک عظیم گلدستے کی طرح ہے۔ یہی اس کی خوبصورتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ایس ایس ایف کا مقصد نوجوان طبقہ کو منشیات سے روکنا اور ملک وملت کے تئیں ذمہ داری کااحساس دلانا ہے۔ نورانی نے کہاکہ مدارس،کالجز،یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔مستقبل کا ہندوستان نوجوان طبقہ کے ہاتھوں میں ہوگا۔پروگرام کی قیادت مولانا نوشاد عالم مصباحی،ڈاکٹر فاروق نعیی البخاری،محمد شریف انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سمودھان یاترا ریلی ایک اشتہاری پروگرام ہے جوکہ ایس ایس ایف انڈیا کے ۰۵/سالہ جشن پر ماہ نومبر میں ۶۲-۴۲ کو عروس البلاد ممبئی میں سہ روزہ نیشنل اجلاس گولڈن ففٹی کے نام سے منعقد ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں کشمیر سے بنگلور تک سمودھان یاترا اور استقبالیہ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔