کیرالا میں تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کو جموںمیں ایوارڈ سے نوازا گیا

عبدالکریم امجدی
بھارت کا سب سے بڑا تعلیمی ودعوتی نیٹ ورک ہندوستان کے جنوب میں واقع کالی کٹ کیرالاجامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں جہاں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں تشنگان علوم وفنون اپنی پیاس بجھا رہے ہیں وہیں جموں کشمیر کے لئے خصوصی رہائش ،اعلیٰ تعلیم انتظام وانصرام شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں ہورہا ہے ۔ ابتک دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم وفنون میں سینکڑوں طلبہ فراغت حاصل کرکے ریاست جموں وکشمیر میں پیغام امن وتعلیمی مشن کوبحسن خوبی انجام دے رہے ہیں جسکے نتائج بہتر دیکھے جاسکتے ہیں

۔شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں جموں وکشمیر کے لئے ہمہ وقت تعلیمی،رفاہی،سماجی،دعوتی ،معاشرتی کام انجام دئے جاتے ہیں ،کیونکہ تعلیمی ترقی سے ہی ریاست کی امن وخوشحالی ممکن ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جموں کشمیرمیں درجنوں اسکولس، یتیم خانہ، مسجد ،دارالعلوم قائم کئے جاچکے ہیں ۔ کیرالہ ماڈل ایجوکیشن کا فروغ جموں کشمیرمیں بڑی تیزی کے ساتھ ہورہا ہے ۔

مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر انتظام چل رہے مرکز ہائر سکنڈری اسکول میں درجنوں طلبہ مختلف درجات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔سال رواں مرکز ہائرسکنڈری اسکول میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے شاندارتعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے A+گریڈ حاصل کئے ۔ جس کے نتیجہ میں اسکول کے سرپرست نے تشجیعی ایوارڈ اور انعام جموں میں دیا ۔ SSLC مکمل کرنے والے کل ۱۷؍طلبہ تھے ۔یس انڈیا نے گذشتہ کئی سالوں تعلیمی ،سماجی ،رفاہی کا م کو پوری ریاست میں انجام دے رہی ہے ۔

مولانا شوکت بخاری کی قیادت میں تعلیمی مشن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس موقع پر رضا العلوم ایس ایس پونچھ میں منعقدہ تقریب کا افتتاح یس انڈیا فائونڈیشن کے چیئر مین شوکت بخاری نے کیا۔ پروگرام کی صدارت مرکز ہائر سکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹرعبدالنظر پی نے کیا ۔ جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی ریٹائرڈ ایس ایس پی الطاف حسین شاہ تھے ۔ پروگرام میں مرکز ٹیچرمحمدشریف،محبوب،اسحاق علی اور محمد سلیم این بھی شامل رہے ۔