یوم تعلیم کے موقع پر نجمی لکھنوی کو ادبی نشیمن کا اعزاز

لکھنو:ما ہر تعلیم وسیا ست مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے مو قع پر شہر کے قبرستان مولوی انوار با غ کے ایک کونے میں پالیتھین سے گھری ہوئی تنگ جگہ پر قیام کرنے والے وضع دار ،دین دار اور معمر شاعر نجمی لکھنوی سے ادبی نشیمن کے مدید ڈاکٹر سلیم احمد نے ملاقات کی اور یوم تعلیم کے مو قع پر انہیں اعزاز سے نو ازا ۔


اس مو قع پر ڈاکٹر سلیم احمد نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بے حد افسوس کا مقام ہے کہ شہر کے کہنہ مشق اور بزرگ شاعر اتنی بے بسی،کشمپرسی اور تنگ دستی کی زندگی گزار رہے ہیں اورشہر کے متمول اور صاحب حیثیت لوگ اس سے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے امرااور صا حب حیثیت لو گوں کو آگے آنا چاہئے اور ایسے ادیب اور شا عروں کے کفالت کی ذمہ داری لینی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بے توجہی کا نتیجہ ہے کہ ایک شاعر قبرستان میں رہنے کو مجبور۔

انہوں نے کہاکہ نجمی لکھنوی جیسے لوگ ادبی وراثت ہیں ۔ اس وراثت کے حفاظت کی ذمہ داری ہم سب کی بنتی ہے ۔ اسی جذبہ کے تحت یوم تعلیم کے مو قع پر جذباتی شاعری کرے والے نصیر احمد نصیر کے ہمراہ نجمی لکھنوی کو اعزاز سے سر فراز کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سلیم احمدنے لو گوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ادب اور ادیب کے تحفظ کے لیے آگے آئیں اور ایسے لو گوں کو تلاش کر ان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کریں ۔