ملیشا اور ہندوستان کے درمیان تعلیمی،ثقافتی امور پر تبادلہ خیال
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کا ملیشا دورے کے دوران پُر جوش استقبال کیا گیا۔جہاں انہیں وزیر اعظم داتو انور ابراہیم نے خصوصی مدعو کیا تھا۔چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ سلطان شاہ عبدالعزیزایئر پورٹ پہونچنے پر ملیشا حکومت اور مرکز گلوبل چپٹرکے نمائندہ نے رسمی خیر مقدم کیا۔گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر ملیشا وزیر اعظم دفتر پہونچے،جہاں ملیشیا اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں پر گفتگو ہوئی۔اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم انورابراہیم نے بھارت کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت کو قبول کیا۔اس موقع پر انور ابراہیم داتو نے شیخ ابوبکر احمد کی تعلیمی،سماجی کاموں اور ثقافتی سرگرمیوں کی کوششوں کو سراہا۔وفد مرکزسے شیخ ابوبکر احمد کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری (نالج سٹی منیجنگ ڈائیریکٹر)سی ای او عبدالسلام،کٹور عبدالرحمن حاجی ودیگر اراکین شامل رہے۔واضح کہ شیخ ابوبکر اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ علما کانفرنس اور تقریب صحیح البخاری میں شیخ ابوبکر احمد کلیدی خطاب کریں گے جبکہ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم انور ابراہیم داتوں کریں گے۔ علاوہ ازیں مختلف تعلیمی،ودعوتی،سماجی تقریب میں شریک ہونگے۔
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر ملیشا کے وزیر اعظم داتو انور ابراہیم کے ساتھ مختلف تعلیمی،ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔