ہندو مسلم،سکھ،عیسائی سمیت ریاست کی مقتدر شخصیات کی شرکت
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
انڈین گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد اپنے پانچ روزہ ملیشیا دورے سے آج واپس کالی کٹ مرکز الثقافہ آمد آمد ہوئی۔جہاں ریاست بھر سے معززین وعلما اور عوام نے ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ حال ہی میں ملیشیا حکومت کی جانب سے ملیشا کا اعلی ترین تو کو مال ہجرہ ایوارڈ پیش کیا گیا جوکہ ملیشیا حکومت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ،مسلم اسکالرس کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔اسی سلسلہ میں کالی کٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے کارنتھور تک بائک ریلی اور سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعہ والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے مرکز الثقافہ پہونچے۔ جہاں عظیم الشان پیمانہ پر تہنیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ہندومسلم،سکھ عیسائی، ملی ومذہبی رہنماں،منسٹر سمیت سادات،علما اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر منعقد استقبالیہ تقریب کی صدارت ایم کے راگھون ایم پی نے کی،آغاز سمستھا کیرالہ جمعیۃ العلماکے سکریٹری مولانا عبدالقادرکی دعا سے ہوا،پروگرام کا افتتاح ریا ستی کھیل،اقلیتی بہبود،اور محکمہ وقف کے وزیر وی عبدالرحمن نے کیا۔جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی منسٹر پے اے محمد رہے۔اس موقع شیخ ابوبکر احمد کو شال اور تشجیعی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ شیخ ابوبکر احمد نے ہزاروں عقیدتمندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوارڈ سمستھا کیرالا جمعیۃ العلما کی انتھک کوشش اور محبتوں کا ثمرہ، ملیشیا حکومت کی جانب سے ایوارڈ ہمیں مزید دینی وملی اور رفاہی کاموں کی رغبت دلاتا ہے۔ شیخ نے کہاکہ آج ضرورت ہے کہ قائدین اپنی عوام کے تئیں اخلاص سے کام کریں۔ اس موقع پر شیخ نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ۶/دہایوں کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جوکہ شیخ ابوبکر احمدنے تعلیم،مذہبی ہمہ آہنگی،اور سماجی بہودکی ترقی کے لئے مثالی خدمات انجام دیا ہے۔ پروگرام سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،پی ٹی اے رحیم ایم ایل اے،تھو تاہیل رویندر ایم ایل اے،کیرالہ مسلم جماعت کے ریاستی جنرل سکریٹری سید خلیل البخاری،کے کے احمد کٹی مسلیار، این علی عبداللہ،سوامی گوپالا چاریہ،مجید کا کاڑ اور ڈاکٹر عبدالسلام نے بھی خطاب کیا۔